3 مارچ 2013 - 20:30

صہيوني ریاست کے وزير اعظم کو مقررہ مدت ميں حکومت تشکيل نہ دے سکنے کے بعد مزيد دو مہلت ہفتے کي مہلت مل گئي ہے -

ابنا: صہیوني ریاست کے صدر شمعون پريز نے بنيامين نتنياہو کو حکومت سازي کے لئے مزيد دوہفتے کي مہلت دي ہے -
شمعون پريز نے سنيچر اور اتوار کي درمياني رات نتنياہو سے ملاقات ميں کہا کہ آئين کے مطابق انہيں مزيد دوہفتے کي مہلت دي جاتي ہے تاکہ وہ اس مدت ميں حکومت سازي کا عمل مکمل کرليں -
اس سے پہلے سنيچر کو حکومت سازي کي قانوني مدت ختم ہوگئي تھي-
اسرائيلي حکام کا کہنا ہے کہ حاليہ عام انتخابات ميں کسي بھي جماعت کو اکيلے حکومت بنانے کے لئے ضروري نشستيں نہيں مل سکيں اور نتنياہو بھي ابھي تک اپنے اتحاديوں کو حکومت سازي اور اس ميں حصہ داري کي نوعيت کے بارے ميں راضي نہيں کرسکے ہيں –

.....

/169